ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت عمر فاروق کی نام سے ہوئی، مسافر فلائٹ نمبر G9553 کے ذریعے یونان جا رہا تھا، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا یونان کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر کا تعلق جہلم سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے دینہ کے رہائشی ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا، ایجنٹ نے مذکورہ کارڈ کے عوض مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے ہتھیائے، مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں، ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا سفارتخانے سے رابطہ کریں۔