سٹی 42: لاہورپولیس کی سنگین جرائم میں ملوث گینگزکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، رواں سال سنگین جرائم میں ملوث2107گینگزکاقلع قمع کردیا
4651گینگ ممبرزگرفتار ہوئے ، بڑےپیمانےپرریکوریاں ہوئیں ، گرفتارملزمو ں سے1ارب12کروڑ53لاکھ سےزائدکی ریکوری کی گئی ، ملزموں سے16کاریں،3196موٹر سائیکلیں،105دیگر گاڑیاں برآمد ہوئیں ، ملزموں سے283تولے سونا،4772موبائل فونز اور55لیپ ٹاپس برآمد ہوئے ،۔
سی سی پی او لاہور نے کہا سنگین جرائم میں ملوث گینگزکوقانون کےشکنجےمیں لایا جا رہا ہے، مال مسروقہ کوقانونی کارروائی کےبعداصل مالکان کےحوالےکیاجارہاہے،منظم جرائم پرزیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App