ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر 45 اور گداگری میں ملوث85 مسافر گرفتار

رواں سال لاہور ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر 45 اور گداگری میں ملوث85 مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی   ایئرپورٹس انتظامیہ کو دی جانے والی ہدایات  کی بنیاد پر ایئرپورٹس پر مسافروں کی سخت سکریننگ کاعمل جاری ہے 
8ماہ میں ایف آئی اےنے31لاکھ مسافروں کی امیگریشن کاعمل مکمل کیا،رواں سال میں مجموعی 15654فلائٹس کےمسافروں کی امیگریشن کاعمل مکمل کیا گیا ، 7846فلائٹس پر1.63ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کیلئےامیگریشن کی گئی،1.5ملین مسافروں کی بیرون ملک سےآمدکیلئےامیگریشن کےعمل کومکمل کیاگیا
رواں سال لاہور ایئرپورٹ پرجعلی دستاویزات کی بنیاد پر45مسافروں کوگرفتارکیاگیا،رواں سال گداگری میں ملوث 86 مسافروں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزموں  کو مزید تحقیقات کیلئےانسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کیاگیا،لاہورایئرپورٹس پرپنجاب پولیس نے30ملزمان کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنائی ،نیب، اینٹی کرپشن و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے68ملزموں  کی فرارکی کوشش ناکام بنائی،ملزموں  کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھے
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سنگین مقدمات میں پنجاب پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالےاداروں کومطلوب تھے،ملزموں  کو بعد ازاں متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا،مسافروں کے سفری دستاویزات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے،انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ۔