علی رامے: وزیرریلوےحنیف عباسی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی شرکت، اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سکیورٹی پر اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔
بلوچستان میں ریلوے لائنز وٹرینوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، ریلویز کی اراضی پرتجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، نیشنل کانسٹیبلری ،ریلویزپولیس سےملکرانسدادتجاوزات آپریشن میں حصہ لے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس سےپورا تعاون کریگی، اہم اجلاس میں اسلام آباداورراولپنڈی کےدرمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریلویز ٹریکس ، ٹرینوں کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایاجائیگا، مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیرداخلہ نےریلویزکی کارکردگی بہتربنانےکیلئےحنیف عباسی کےدورمیں منفرداقدامات کوسراہا۔
حنیف عباسی نےتجاوزات کےخاتم کیلئےفیڈرل ریزروپولیس کی معاونت پرمحسن نقوی کاشکریہ اداکیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور اعلی ٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔