ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: اوور نہ دینے پر گولیاں چل گئیں، 2 بھائی قتل، ماموں زخمی

گجرات: اوور نہ دینے پر گولیاں چل گئیں، 2 بھائی قتل، ماموں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع گجرات میں کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ماموں زخمی ہو گئے۔

گجرات کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی غلام غوث نے اوور نہ دینے پر اپنے حریفوں پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے ٹیم کے کپتان فاخر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمی ہونے والا اس کا بھائی طاہر بھی ایک ہفتے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ماموں اظہر کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے اور وہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام غوث کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور کھیل کے میدان میں پیش آنے والی اس خونی واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔