پاکستان انڈیا سے ورلڈ کپ لاسکتا ہے!!

ٰIndia, Pakistan, City42, Mikki Arther, City42, Cricket, ICC World Cup,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان لاجواب ٹیلنٹ سے مالامال ایسی ٹیم ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر حال ہی میں ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میں 2023ء کے ورلڈ کپ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کی۔

 بھارت میں اکتوبر میں ہونے والی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ضمن میں مکی آرتھر کا مؤقف تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم موجودہ لاجواب ٹیلنٹ کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ  اپنی گزشتہ جاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےٹیم کوچ کی حیثیت سےان نوجوانوں کو باصلاحیت کھلاڑیوں کے طور پر چھوڑا تھا لیکن اب لڑکے بڑے ہوچکے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی شادیاں بھی ہوچکی ہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ بابر اعظم نے اس پوزیشن کو اپنانا شروع کردیا ہے اور اس کی بیٹنگ ایک بار پھر مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔