ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا

Asia Cup, a blow to the Pakistan team
کیپشن: Asia Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں متحدہ عرب امارات میں بھرپور ٹریننگ کر رہی ہے۔

دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی۔ٹیم منیجمنٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کو ایم آر آئی کیلئے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جن کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا اور  پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کےخلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer