ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا پتہ لگا لیا

FIA traces PTI accounts
کیپشن: FIA traces PTI accounts
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، ایف آئی اے نے  پی ٹی آئی کے 3 مرکزی اکاؤنٹس کا پتہ لگا لیا۔ 

  ایف آئی اے کے مطابق یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے، تینوں اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں،  طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا، ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی۔