ویب ڈیسک :وفاقی دارالحکومت میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کرپا میں پڑوسی خاتون اور نامعلوم نوجوان کیخلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، والد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میری والدہ اور بیوی ختم قرآن پر گئیں تو ساتھ بیٹی مائرہ بھی گئی ہوئی تھی، واپسی پر بیٹی چھت پر گئی تو اچانک جلنے کی بو آئی، تاہم چھت پر جاکر دیکھا تو بستر کو آگ لگی تھی لیکن وہاں بیٹی موجود نہیں تھی۔
والد نے بتایا کہ بعد ازاں بیوی کے تلاش کرنے پر بچی کی جلی ہوئی لاش پانی کی ٹینکی سے ملی۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد نے پڑوسی خاتون پر بچی کو جلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چھت سے پڑوسی خاتون کو سڑک کی طرف بھاگتے دیکھا جبکہ اس کے ساتھ ایک نامعلوم لڑکا بھی تھا۔