پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والوں کو خوشخبری سنادی

پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کا امسال سولہ سالہ تعلیم کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ،پنجاب یونیورسٹی رواں سال ماسٹرز پروگرام میں داخلے نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تعلقات بہتر بنانے کے لئے مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے نام پر بابر لیگیسی سنٹر قائم کرنے کی سفارش کو منظور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی نے رواں سال سے سولہ سالہ تعلیم کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ،نئی پالیسی کے تحت اٹھارہ سالہ تعلیم کے حامل امیدوار بھی پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے، جبکہ یونیورسٹی میں ایم فل،ایم ایس پروگرامز بھی جاری رہیں گے۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی بنیادی پالیسی وضاحت کے ساتھ اشتہار میں شائع کی جائے گی،پنجاب یونیورسٹی رواں سال ماسٹرز پروگرام میں داخلے نہیں کرے گی، بلکہ چودہ سالہ تعلیم کے حامل امیدواروں کو بی ایس آنرز کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer