(ویب ڈیسک)معروف بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان ان دنوں روس میں اپنی آنے والی فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سینٹ پیٹرز برگ کی خوبصورتی اور موسم سے لطف اندوز ہوتی ہوئی کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
'ٹائیگر 3' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بولی وڈ اداکار سلمان خان بھی ان دنوں شوٹنگ کے لیے روس میں موجود ہیں۔ذہن نشین رہے کہ 2012 میں ریلیز ہو نے والی فلم 'ایک تھا ٹائیگر میں سلمان اور کترینہ نے خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھایا تھا۔اس فلم کا سیکوئل 'ٹائیگر زندہ ہے' 2017 میں ریلیز ہوا اور یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔
View this post on Instagram