ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 سالہ ذہنی معذور سمیت 12 سالہ لڑکی سے زیادتی

15 سالہ ذہنی معذور سمیت 12 سالہ لڑکی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)کوٹ لکھپت میں بارہ سالہ لڑکی جنسی درندگی کا شکار،پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی، دوسری جانب ہربنس پورہ کے علاقے میں درندہ صفت انسان نے ذہنی معذور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ملزم نے بارہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عمیر ارشد کو کوٹ لکھپت کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارہ سالہ لڑکی دوکان پر کھانے کے لیے چیز لینے گئی، جہاں ملزم عمیر نے بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لےکر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

دوسری طرف ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہو گئی، ہربنس پورہ کے علاقے میں کباڑیئے کی دکان چلانے والے ملزم رشید نے پندرہ سالہ ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم رشید نے گلی میں کھیلتی ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم رشید کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

آئی جی پنجاب نے ہربنس پورہ سےذہنی معذوربچی سےمبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نےگرفتارملزم کےخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا،آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ متاثرہ بچی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer