ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی کے حکمران کو بلی بچانے والوں کی تلاش

دبئی کے حکمران کو بلی بچانے والوں کی تلاش
کیپشن: HH Sheikh Mohammed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : دبئی کے حکمران کو ان ہیروز کی تلاش ہے جنہوں نے ایک کثیر المنزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے والی بلی کو بچالیا۔
 رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز دبئی کے تجارتی علاقے میں ایک بلی دوسری منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی پر کئی گھنٹوں سے پھنسی ہوئی تھی۔ فلیٹ کا دروازہ بند اوررہائشی ملک سے باہر تھے۔ بلی کو جب کوئی رستہ نہ ملا تو اس نے چھلانگ لگا کر آزاد ہونے کا سوچا لیکن بلندی کافی زیادہ تھی ۔ چھلانگ لگانا چاہتی تھی لیکن ارادہ کرکے رہ جاتی ۔ اس کی اس پریشانی کو بھانپ کر نیچے سے گذرنے والے راہگیر اور دکان پرکام کرنے والے نوجوان نے ایک قالین کا ٹکڑا تان کر بلی کو چھلانگ لگانے کی ترغیب دی اور بالاخر بلی نے قالین پر چھلانگ لگا کر آزادی حاصل کی۔ دبئی کے شیخ محمدبن راشد المکتوم نے اس وائرل ہونے والی ویڈیو کو نہ صرف اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا بلکہ وہ بلی کو بچانے والے ہیروز کی تلاش میں ہیں تاکہ انہیں نعام و اکرام اور شاباش دے سکیں.

Malik Sultan Awan

Content Writer