ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں بیٹی زیادتی کیس، واقعے کے بعد کی ویڈیو موصول

ماں بیٹی زیادتی کیس، واقعے کے بعد کی ویڈیو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے کے بعد کی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ 22 اگست کی رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ موصول ہوئی  فوٹیج میں زیادتی کی شکار ماں بیٹی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزمان نے  ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزمان ماں بیٹی کو رکشے پر ڈراپ کرنے کے بہانے ویران جگہ لے گئے تھے جہاں ان سے زیادتی کی۔ماں بیٹی کے شور مچانے پر ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ دونوں ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔