ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ

ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ، کمشنر لاہور نے ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد پر پبلک مقامات میں داخلے کی ڈیڈ لائنز مقرر کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سے منسلک افراد اساتذہ،انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ کو پہلی ویکسی نیشن ڈوز لگوانے کے لیے 31 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے محکمہ تعلیم سے منسلک افراد کے لیے دوسری ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹرمنلز پر کام کرنے والے افراد کے لیے پہلی ڈوز کی ڈیڈ لائن 15 ستمبر جبکہ دوسری 15 اکتوبر مقرر کردی گئی ۔ ہوٹلز ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے 30 ستمبر تک ویکسی نیشن لازمی قرار، میٹرو ، اورنج ٹرین اور بی آر ٹی میں سفر کے لیے ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن 31 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ،یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کمشنر لاہور  کا کہنا ہے کہ  تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمت کرنے والے افراد کی ویکسی نیشن کروانا ادارے کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی۔ہوٹلز ، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز میں سٹاف اور کسٹمر کی ویکسی نیشن چیکنگ کی ذمہ داری مالکان یقینی بنائیں گے۔