ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالرکی اونچی اڑان، غریب عوام کیلئےدووقت کی روٹی مشکل

ڈالرکی اونچی اڑان، غریب عوام کیلئےدووقت کی روٹی مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈالرکی اونچی اوڑان، غریب عوام  کیلئےدووقت کا کھانا بھی مشکل کردیا۔غذائی اجناس بلخصوص دالوں  اورچینی مہنگی ہونے کے باعث غریب عوام کی پہنچ سے دورہونے لگیں

 تفصیلات کےمطابق غذائی اجناس بلخصوص دالوں  اورچینی مہنگی ہونے کے باعث غریب عوام کی پہنچ سے دورہونے لگیں۔ ہول سیل کی سطح پردالوں کی قیمت میں 5روپے سے 25روپے تک کااضافہ ہوگیا، ماش کی دال 24روپے مہنگی ہوکر225روپے کی ہوگئی، دال مونگ 10روپے مہنگی ہوکر150روپے ،دال ماسور25روپے مہنگی ہوکر170پرپہنچ گئی، چنے کی دال 10روپے اضافےکےبعد 145کی ہوگئی، کابلی چنا20روپے اضافے سے 195کاہوگیا کالاچنا5روپے اضافے سے 120کاہوگیا ۔

 چیئرمین گروسری ہول سیلرایسوسی ایشن کے مطابق   چینی کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے،چینی کی ایکس مل قیمت فی 100روپے 50پیسے ہوگئی ہے، سندھ میں ہول سیل میں چینی فی کلو102روپے ہوگئی،پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے جبکہ   حکومت نے شوگرمل مالکان کےلیے 88روپے فی کلوچینی فروخت کرنے کاریٹ فکس کیاہے ،بناہ سیلزٹیکس اورڈیوٹیزکے چینی کی درآمدکی اجازت دی جائے،چینی کی قیمت کم کرنے کے لیے 5لاکھ ٹن چینی درآمدکرنی پڑے گی۔

چیئرمین گروسری ہول سیلرایسوسی ایشن عبدالرؤف کا  مزید کہنا تھاکہ مہنگائی کی اہم وجہ 152روپے والاڈالر165روپے سے بھی تجاوزکرچکاہے،ڈالرکی قدرمیں اضافے سے درآمدہونے والی 80فیصددالوں پراثرپڑاہے، دالوں کی قیمت میں 25فیصدتک ہوش رباء اضافہ ہوچکاہے،عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی وجہ سے دالیں مہنگی ہورہی ہیں، چیئرمین گروسری ہول سیلرایسوسی ایشن عبدالرؤف  کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈالرمہنگاہونے کی وجہ سے دالیں مہنگی ہورہی ہیں،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے ضروری ہےڈالرکی قدرمیں استحکام لایاجائے،ڈالرکااثرتیل گھی سمیت تمام درآمدی اشیاء  آتا ہے۔

دوسری جانب   انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوگیا  جس کےبعد  انٹر بینک میں ڈالر 165.20 روپے سے بڑھ کر 165.37 روپے کا ہوگیا ، فاریکس ڈیلرز  کےمطابق  طلب  بڑھنے سے  ڈالر کے قدر میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔