حکومت کا معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لئے احسن اقدام

 حکومت کا معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ  پنجاب کی زیرصدارت  اجلا س  میں معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لئے سروسز او رجناح ہسپتال میں جدید ایمرجنسی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے 

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحت کے شعبے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے جاری پروگرام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تونسہ میں کینسر ہسپتال کی تجویز پربھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال او رجناح ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور عالمی معیارکے مطابق ہونے چاہئیں اور یہ دونوں منصوبے کم سے کم مدت میں مکمل کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب  کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہے- یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام سے شہریو ں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولتیں بالکل مفت میسر آئیں گی-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے ہیلتھ کیئر کے حوالے سے دور دراز علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا- انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے-