ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

دبئی جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی  کی جانب سے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے مشروط طور پروزٹ ویزا کھولنے کا فیصلہ۔

  تفصیلات کے مطابق  دبئی  کی جانب سے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے مشروط طور پروزٹ ویزا کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فلائی دبئی اور ایمریٹس ائیرلائن نے اس حوالے سے قواعد و ضوابط جاری  کردیئے جس کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جاسکتے ہیں۔  جن ممالک کے شہریوں کو وزٹ ویزا کی اجازت دی گئی  ہے  ان میں پاکستان کے علاوہ نیپال، نائیجیریا، سری لنکا، بھارت اوریوگنڈا  شامل ہیں۔قواعد کے مطابق  فہرست میں شامل ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ طورپردبئی جاسکیں گے،سیاحوں کو دبئی پہنچنے سےپہلے 14 دن کسی اور ملک میں گزارنا ہوں گے اس کے ساتھ  سیاحوں کو دبئی  پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔