برائلر گوشت کی قیمت پھر تبدیل

برائلر گوشت کی قیمت پھر تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری سے قیمت مزید کم ہوگئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، قیمت میں کمی پر  زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلو مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر کے گوشت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس پر فی کلو گوشت کی قیمت مزید کم ہوگئی، قیمت میں کمی پر زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلو مقرر ہوگئی، مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161 روپے کلو مقرر ہوگیا، مرغی کے گوشت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے، قبل ازیں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری بنالی تھی۔

برائلر کی رسد میں بہتری پر قیمت میں اتار چڑھاو ہورہی ہے، گزشتہ روز شہرمیں برائلرکی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس سے مرغی کا گوشت 17 روپےفی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی 12 روپےاضافے کے بعد 116 روپے جبکہ برائلر گوشت 17 روپے اضافےکے بعد 168 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی تھی۔

دو روز قبل زندہ مرغی 2 روپے کمی کے بعد 104 روپے کلو مقرر جبکہ مرغی کا گوشت 3 روپے کمی کے بعد 151 روپے فی کلو مقرر تھااور فارمی انڈے 1 روپے فی درجن مہنگے ہو ئے تھے،شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سےمرغی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اقدمات کیے جائیں تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ مرغی کے گوشت میں کمی کی اہم وجہ برائلر رسد میں بہتری ہے کیونکہ رسد اس قدر بہتر ہوگی قیمت میں کمی کاموجب بنے گی، جمعہ کے روز شہر میں زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلومقرر جبکہ مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161 روپے فی کلو تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer