’’جنگ ہوئی تو اثرات پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے‘‘

’’جنگ ہوئی تو اثرات پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے محافظ موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی، ایپ میں گمشدہ بچوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، وفاقی وزیر فواد چودھری نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا، کہتے ہیں امن اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، جنگ ہوئی تو اثرات پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے چائلڈ پروٹکشن بیورو کا دورہ کیا جہاں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انہیں ادارے کی کارگردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چودھری پرویزالہیٰ نے چائلڈ پروٹکیشن بیور اور ریسکیو سروس کا آغاز کیا جو احسن اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ گداگری پیشہ بن چکا ہے، ایک بھکاری ماہانہ 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے کماتا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی قوتیں ایک دوسرے کی آنکھیوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہیں ہیں، ہم امن اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو اثرات پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ممالک انتشار کا شکار ہیں، ہر ملک اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے۔ دبئی کی جانب سے مودی کو سول ایورڈ دینے سے پاکستان میں مایوسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ نہیں معاشی پالیسی کمزور ہے اگر پاکستان سرمایہ کاری کر رہا ہوتا تو آج حالات کچھ اور ہوتے۔ فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد اہم ہے جبکہ نواز شریف اور زرداری کا پنے بچوں سے مسئلہ ہے جن سے بچے ابو بچانے کیلئے پیسے واپس کر دیں گے تو معاملہ حل ہو جائے گا۔