سٹی 42: پی ایس ایل سیزن گیارہ۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے مات دیدی۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کیلئے 200رنز کا ہدف دیا تھا ۔لاہور قلندرز نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔اسالنکا نے تینتیس اور سکندر رضا نے انتیس،سیم بلنگز نے پینتیس اور عبد اللہ شفیق نے 25رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم،افتچار احمد،علی رضا اور خرم شہزاد نے ایک،ایج وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم نے 59 رنز جبکہ بریسویل نے 83رنز کی اننگز کھیلی
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔