ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرم اور خشک ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی 

موسم گرم اور خشک ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موسم گرم اور خشک ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی 

 آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع  ہے ۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع  ہے ۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے ۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔ میدانی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے02 سے 04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے  ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے  ۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ میدانی اضلاع (بلخصوص وسطی / جنوبی علاقوں) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ۔ تاہم شمال مشرقی/ جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے ۔

      کشمیر اور گلگت بلتستان  میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
 آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد46،سبی،مٹھی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔