سٹی 42:پی ایس ایل سیزن گیارہ؛کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کیلئے 196رنز کا ہدف دیدیا۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔رائل روسو نے چون گیندوں پر 90،سعود شکیل نے 57 رنز اور چندی مل نے 30رنز بنائے۔
رائل روسو نے پی ایس ایل میں دو ہزار سے چھ سو چار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دو ہزار رنز بنالیے۔رضوان اللہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔۔