سٹی 42:مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرکے دکان سے 46 لاکھ کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ملزم اسی دکان پر کام کرتا تھا ریڑھی میں سامان اٹھا کر ساتھ لے گیا تھا۔ڈی ایس پی ملک مبشر اعوان کی سربراہی میں سب انسپکٹر منیب کو گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
ملزم نے حلیہ بدل کر شناخت چھپائی، متعدد کیمروں کو چیک کرنے کے بعد شناخت عمل میں لائی گئی۔
ملزم محمد علی سے 38 لاکھ نقد رقم،پسٹل،ڈی وی ار،ایل سی ڈی،مساج مشین،لیڈیز سوٹ برآمد ہوئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App