سٹی 42: پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
پی ایس ایل حکام کی فائنل کے مجوزہ پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ فائنل پر سکیورٹی اور لاجسٹکس معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں کی منظوری چئیرمین پی سی بی دیں گے۔
فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے آن لائن شروع ہونے کا امکان ہے ۔
پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد فزیکل ٹکٹس بھی جلد دستیاب ہوں گی ۔