ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوشت کی قیمتیں آسمان پر، عوامی مشکلات میں مزید اضافہ

گوشت کی قیمتیں آسمان پر، عوامی مشکلات میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا دباؤ بدستور برقرار ہے، جبکہ اشیائے خورونوش خصوصاً گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت 526 روپے سے بڑھ کر 570 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بیف کی قیمت 1400 سے 1600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹن کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 3200 روپے سے بڑھ کر 3500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔