ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے عادی افراد کی موٹرسائیکلیں بند کرنے کا فیصلہ

  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے عادی افراد کی موٹرسائیکلیں بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پیر سے ایسے افراد کی موٹرسائیکلیں بند کر دی جائیں گی جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں لین لائن ڈسپلن کو فروغ دینے کیلئے آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید برآں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ ای سمارٹ وینز بھی سڑکوں پر گشت کریں گی تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر پکڑا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان ڈیفالٹرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کی موٹرسائیکلیں بند کی جائیں گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔