رانا آزر: وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
فرنچائز اونرز کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان نے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پیغام میں شائقین کے لیے اس فیصلے کو خوشخبری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ شائقین کو اجازت ملنی چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم کے فیصلے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔