ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کا چھاپہ،نیفے میں گولی چلنے سے ملزم زخمی

سی سی ڈی کا چھاپہ،نیفے میں گولی چلنے سے ملزم زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:مانگا منڈی میں بچوں سے زیادتی کے مرتکب شخص کی  گرفتاری کیلئے چھاپہ کے دوران نیفے میں گولی چلنے سے ملزم زخمی ہو گیا۔
 تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا،سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ملزم عیش بہادر نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
فرار ہونے سے ناکامی  پرپولیس قریب آتے ہی ملزم نے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی۔اس دوران پستول نیفے میں چلنے سے ملزم شدید زخمی ہو گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق  ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ملزم عیش بہادر مقدمہ 806/ 26 میں پولیس کو مطلوب تھا ،دوران تفتیش ملزم نے بچوں سےزیادتی کی 35 وارداتوں کا اعتراف کیا۔