ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر میں موسم نے دلچسپ رخ اختیار کر لیا ہے جہاں افق پر بادل منڈلانے لگے ہیں تاہم سورج کی تپش بھی برقرار ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بادلوں کی موجودگی کے باعث صبح سویرے موسم قدرے بہتر رہا، تاہم دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب 11 برس بعد سپر النینو  نے  پاکستان کا رخ کرلیا ۔ مون سون سے پہلے ہیٹ ویو اور خشک سالی کاخطرہ  بڑھ گیا ۔

این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نے  خصوصی گفتگو میں کہا آنے والا مئی اور جون زیادہ گرم ہونگے ۔اس سال ہیٹ ویو کے چانسز زیادہ ہیں۔موسمیاتی ماڈلز کے مطابق یہ سال اور اگلا سال زیادہ گرم ہوگے۔

ملتان میں ان دنوں ہیٹ برسٹ کا اسپیشل دیکھا گیا ہے ۔ہیٹ برسٹ سے اچانک رات کو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، کلاؤڈ برسٹ کی طرح ہیٹ برسٹ ہوتا ہے۔

 ہیٹ برسٹ بننے کے امکانات بہت زیادہ ہیں. پوٹھوہار ریجن میں بھی اس سال ہیٹ ویو زیادہ ہے.

اسلام آباد کا درجہ حرارت گزشتہ برس کی نسبت زیادہ ہے.شدید ہیٹ سے نہ صرف انسان بلکہ آبی حیات بھی متاثر ہونگی،ساؤتھ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی ہوگی،سپر النینو سے نہ صرف سطح زمین بلکہ سطح سمندر کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے.