ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت ایساکوئی منصوبہ شروع نہیں کرےگی جس پرصوبوں کواعتراض ہوگا

وفاقی حکومت ایساکوئی منصوبہ شروع نہیں کرےگی جس پرصوبوں کواعتراض ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرماحولیات اورموسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایساکوئی منصوبہ شروع نہیں کرےگی جس پرصوبوں کواعتراض ہوگا۔  

وفاقی وزیرمصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں ماحولیاتی خطرات منڈلارہے ہی، قدرتی ماحول کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کےحکم پرموسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق نئی پالیسی بنارہے ہیں۔ صوبے دستخط کریں گےتو وفاق صوبوں کو سہولیات فراہم کرے گی۔ 

مصدق ملک نےکہاکہ ہم انڈس ڈیلٹا سمیت انڈس ویلی کو بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینالوں کا منصوبہ وزیراعظم نے حل کردیاہے۔ وفاقی حکومت ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائے گی جس پرصوبوں کااعتراض ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت قومی سلامتی کابیانیہ پڑھ لے،بھارت ایک چیز بند کرے گا تو ہم پانچ چیزیں بند کریں گے۔