ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے صدر مملکت کو بریف کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا، کہا کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔