ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

67 ہزار عازمین کا حج سے ممکنہ محرومی کا معاملہ، وزیراعظم کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

67 ہزار عازمین کا حج سے ممکنہ محرومی کا معاملہ، وزیراعظم کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : 67 ہزار عازمین کے حج سے ممکنہ محرومی کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں وفد نے وزیراعظم سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد مانگ لی۔ وفد کی جانب سے درخواست کی گئی کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ 

وفاقی وزیر سردار یوسف،چئیرمین مولانا عطاء الرحمان رکن کمیٹی بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو موقف سے آگاہ کیا،ساتھ ہی درخواست کی کہ وزیراعظم نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجی اسکیم کے عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون اور کوششوں  کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، نجی اسکیم کے عازمین حج کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  معاملے کے حل کے لئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ 

حج بحران پر وزیراعظم کی جانب سے نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور حکام  پر اظہارِ برہمی کیا گیا ۔