ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

سینیٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی، جسے ایوان بالا نے مکمل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

قرارداد کے متن میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو دیگر ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی کے لیے قابل احتساب ٹھہرایا جائے۔
قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اپنی کشمیر پالیسی اور حمایت کو جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، یہ معاہدہ اتفاق رائے سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی واضح کر چکی ہے کہ پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد دشمنوں کو ایک مشترکہ پیغام ہے۔ بھارت ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچائے، لیکن اس کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔