ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بس سٹاپس پر لگے پنکھے چور اتار کر لے گئے

لاہور کے بس سٹاپس پر لگے پنکھے چور اتار کر لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: عوامی فلاح کاایک اورمنصوبہ چوری اوربدانتظامی کی نذر، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کابس سٹاپس پرپنکھےوواٹرکولرکی تنصیب کاپائلٹ پراجیکٹ ناکام، بس سٹاپس پر لگائے گئے پنکھے چور لے اڑے۔ 
بس سٹاپس پر لگائے گئے الیکٹرک واٹر کولر بھی بند پڑے ہیں، 5میں سے 4 بس سٹاپس پر منصوبہ ناکامی سے دوچار ہے، جناح ہسپتال، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ کے بس سٹاپس سے پنکھے غائب، جیل روڈ بس سٹاپ پر کولر چل رہا لیکن پنکھا غائب ہے۔
صرف منہاج یونیورسٹی سٹاپ پر پنکھا اور الیکٹرک کولر فعال ہے۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بطور پائلٹ پراجیکٹ 2 ماہ قبل منصوبہ شروع کیا تھا، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد باقی بس سٹاپس پر بھی پانی و پنکھے کی سہولت مہیا کی جانی تھی، پائلٹ پراجیکٹ کی ناکامی سے منصوبے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔