مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

Pmlq,Party tickets,Punjab candidates,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ، لیڈرشپ کی جانب سے امیدواروں کوحلقے میں بھرپورالیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی،پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کے حکم پر چیف آرگنائزرچودھری سرور اورسیکرٹری جنرل پنجاب شافع حسین نے جاری کئے۔

اس موقع پرچودھری سرورنے کہا کہ تمام امیدواراپنے دفاتر بنائیں اورسوشل میڈیا کو مضبوط کریں،ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم موجود ہے، پنجاب میں بھرپورسرپرائز دیں گے،اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم عملا ًکام کر کے دکھائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت پرکوئی شخص اگلی نہیں اٹھا سکتا ہے،اور مجھے اقتدارکی خواہش ہوتی تو کسی اورپارٹی میں جاتا۔

چودھری سرورنے کہاکہ پاکستان کے حالات کو بدلنے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں،اڑھائی ہزارارب کا ترقیاتی بجٹ کاموں میں استعمال کیا جاتا تویہ حال نہ ہوتا، پاکستان کے قرضے بڑھ رہے ہیں، کرپٹ لوگوں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چودھری شافع حسین نے کہاکہ پچھلی حکومت نے ساڑھے تین سال میں دعوﺅں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پنجاب میں متبادل قیادت کے طورپرپاکستان مسلم لیگ میدان میں اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کی لیڈرشپ چاہئے تھی وہ عوام کو نہیں ملی،لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔