خوفناک آتشزدگی، متعدد گھر جل کر راکھ بن گئے  

Houses on fire,Tharparkar,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھر کے نواحی گاؤں  رتن جو تڑ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث متعدد مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ 

 صحرائے تھرپارکرکی تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں خوفناک آتشزدگی، گاؤں رتن جو تڑ میں آگ نے متعدد گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے کچے مکانات مکمل طور پرجل کر راکھ بن گئے۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا، اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانےمیں مصرو ف رہے ہیں۔