جنید ریاض: عید کی تعطیلات کا آج آخری روز, لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول بدھ سے کھلیں گے.
رمضان المبارک کے بعد سکولز نئے اوقات کار کے مطابق لگیں گے،گرلز سکول صبح سوا سات بجے اور بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے,گرلز سکولز میں بارہ پنتالیس اور بوائز سکولز میں دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو سکیورٹی بہتر کرنے کا حکم دے دیا ہے,تعلیمی ادارے عید کی تعطیلات کے 5 روز بعد دوبارہ کھلیں گے۔