اسلام پورہ،ٹیوشن جاتے بچے کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا،لاش گھر پہنچنے پر کہرام

Islam pura,accident,child died
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)اسلام پورہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ماں کی گود اجاڑ دی ، نو سالہ سفیان ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر کچلے جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ،، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔
 تفصیلات کے مطابق چوہان روڈ اسلامپورہ کا رہائشی 9 سالہ سفیان ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ گھر سے چند گز کے فاصلے پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے بری طرح سے کچل ڈالا ،حادثے کے نتیجے میں سفیان موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
معصوم بچے کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا ۔ ماں کے لاڈلے اور گھر والوں کی آنکھوں کے تارے سفیان کو مردہ حالت میں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش جاری ہے۔