ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتا نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ 17 اپریل کو گھر سے نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا۔
نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہے، اپنی مرضی سے آئی ہوں، کسی نے اغوا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائیں، میں بہت خوش ہوں۔
ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے، یوں نمرہ کی عمر 14 سال ہے۔تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔
نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان#DuaZehra #NimraKazmi pic.twitter.com/g84MC2YxxM
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) April 25, 2022