ڈاکٹروں نے ہاتھ کھڑے کردیئے، کرفیونافذ کرکے لاک ڈاؤن کا مطالبہ

Corona Lahore
کیپشن: Corona Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہسپتال مریضوں سے بھر ہو چکے،ملک میں کورونا کاپھیلائو 18فیصد سے تجاوز کرگیا،ہیلتھ سسٹم جواب دینے کے قریب پہنچ گیا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا ہےکہ تمام پرائیویٹ میڈیکل کالج سے منسلک ہسپتالوں کو نیشنلائز کر کے ایمرجنسی نافذ کی جائے، حکومت اب تک آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین نہیں کر سکی ،یہ مجرمانہ غفلت ہے، حکومت سے فوری کرفیونافذ کرکے لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پی ایم اے ہائوس میں پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر صدر پروفیسر اشرف نظامی جنرل سیکرٹری شاہد ملک، ڈاکٹر ارم شہزادی ، ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر بشریٰ ، ڈاکٹر واجد اور ڈاکٹر سلمان کاظمی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ لاک ٹائون کے باعث ہی ہم پہلی دو لہروں میں وائرس سے محفوظ رہنے میں کامیاب ہوئے، پچھلےسال اپریل میں 1100 جبکہ 839 ایکٹو کیسز تھے،اس وقت 790016 جبکہ 88529 ایکٹو کیسز ہیں، پانی سر سے گزر چکا ہے۔

 مزید پڑھیں: پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کردیا

ہسپتالوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، ہیلتھ سسٹم جواب دینے کو ہے، اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے، حکومت 1 لاکھ کیپیسٹی کے باوجود صرف 50 ہزار ٹیسٹ کر رہی ہے،حکومت کی لاپرواہی سے معاملات بگڑ رہے ہیں،حکومت فوری کرفیو نافذ کر کے لاک ڈائون کرے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں طلبہ کی کارکردگی کے مطابق ان کو پروموٹ کیا گیا، یہاں حکومت بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح 18 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer