ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں کورونا کے حملوں میں تیزی , مریضوں کی تعداد 1157 ہوگئی

 لاہور میں کورونا کے حملوں میں تیزی , مریضوں کی تعداد 1157 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں کورونا وائرس کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 1157 ہوگئی ،شہر میں 42 روز میں 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پی آئی سی میں 3مزیدملازم کورونا وائرس کا شکار  ہوگئے جبکہ دونرسزاورایک پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کا شکارہوئے، اب تک پی آئی سی میں بتیس افراد موذی وائرس کا شکارہوچکے ہیں۔
ترجمان پرائمری ہیلتھ اینڈ کیئر کےمطابق پنجاب سے کورونا کے 475 نئے کیس رپورٹ ہونے سےصوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5326 ہو گئی ہے۔لاہور میں کورونا وائرس کے 1157 کنفرم مریض ہیں۔ان میں1096افراد صحت مندجبکہ28مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پی آئی سی میں 3مزیدملازم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک پی آئی سی میں کوروناوائرس سے32افراد متاثرہوئے ہیں،زیادہ تر مریض کارڈیک آپریشن تھیٹر سے رپورٹ ہوئے،6ڈاکٹرز، 15 نرسز، 9دیگر ملازمین اور 2 مریض کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سمن آباد انور پارک کے ایک گھر  کے 9  افراد  میں کورونا  کی تصدیق، چار اور آٹھ سالہ بچیاں بھی شامل، پولیس نےعلاقے کو سیل کردیا، غیر ضروری نقل وحرکت پر مکمل پابندی لگا دی۔

ٹائون شپ، فرخ آباد اور اٹاری سروبہ میں تین خاندانوں کے37 مریضوں کی تصدیق کے بعد انور پارک سمن آباد کے ایک گھر سے9 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوگئی، متاثر ہونے والے افراد میں ایک چار سالہ جبکہ ایک آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہیں، کورونا کے نو مریضوں کی تصدیق کے بعد انور پارک سمن آباد کو بیرئرلگا کر سیل کر دیا گیا، جبکہ ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، اے سی سٹی تبریز مری نے بھی کورونا مریضوں کی تصدیق کردی جس کے بعدعلاقے کے دیگر گھروں سےکورونا کے سیمپل لیے جا رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer