ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آپریشن غضب للحق:10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی و ڈرون حملے کئے،عطا تارڑ

  آپریشن غضب للحق:10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی و ڈرون حملے کئے،عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 10 مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر  کے خلاف درست فضائی اور ڈرون حملے کئے گئے۔

عطا اللہ تارڑ  کے مطابق کارروائی کے دوران ڈرون لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے مقامات سمیت دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ طالبان حکومت کے زیرِ کنٹرول 10 مقامات پر کارروائی میں پاکستان میں غیر مسلح شہریوں کے خلاف دہشت گرد حملوں سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ان کے مطابق 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی مبینہ ناکام ڈرون دراندازی سے منسلک اہداف کو بھی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی سرپرستی، پناہ یا معاونت رکھنے والے دہشت گرد پراکسیز کے خطرے کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھے گا۔