ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر نے دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔