درشہوار:ضلع ملیر کی یو سی چوکنڈی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار ہیں۔
احتجاج کی قیادت یو سی چیئرمین رشید پنھور نے کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جبکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔