ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکشن 7ای کے تحت ٹیکس ادائیگی سے متعلق ریٹرن پر نظرثانی کی درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ

سیکشن 7ای کے تحت ٹیکس ادائیگی سے متعلق ریٹرن پر نظرثانی کی درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیکشن 7ای کے تحت ٹیکس ادائیگی سے متعلق انکم ٹیکس ریٹرنز پر نظرثانی کی درخواستوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سیکشن 7ای کی بنیاد پر دائر نظرثانی شدہ ریٹرن کی درخواستیں صرف اسی بنیاد پر مسترد نہیں کی جائیں گی۔ ہدایات آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں، جس میں انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 7ای کے تحت ٹیکس وصولی کو الٹرا وائرس قرار دیا گیا تھا۔

ایف بی آر نے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ سیکشن 7ای سے متعلق نظرثانی کی درخواستوں کو مسترد نہ کیا جائے اور عدالتی فیصلے کے مطابق ان پر کارروائی کی جائے۔

اس سلسلے میں لارج ٹیکس پیئرز آفسز، کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز کو بھی نئی ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکشن 7ای سے متعلق جاری کی گئی یہ ہدایت دیگر ٹیکس معاملات پر لاگو نہیں ہوگی۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اگر نظرثانی شدہ ریٹرن کے نتیجے میں کسی ٹیکس گزار کا ریفنڈ بنتا ہے تو اس کی ریفنڈ درخواست بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائی جائے، جبکہ سیکشن 7ای سے متعلق ریٹرن پر نظرثانی کے بعد واجب الادا ریفنڈ کی درخواست پر بھی باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔