ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجر پورہ اور اولڈ انارکلی میں پولیس کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار

گجر پورہ اور اولڈ انارکلی میں پولیس کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:گجر پورہ اور اولڈ انارکلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کی گئیں۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت تنویر اور صائم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1320 گرام چرس اور 330 گرام آئس برآمد کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان علاقے اور اس کے گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔