شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین سے کمپنی کی ویب سائٹ پر صرف آن لائن درخواست جمع کروانیکی اجازت دیدی گئی,سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صرف ایل این جی کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی شروع کر دی,درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ، پراپرٹی کی دستاویزات لازمی قرار دیدی گئیں.
درخواست کیساتھ ہمسایہ صارف کا گیس بل لگانا بھی لازمی قرار دیدیا گیا,پہلے سے جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی درخواستیں جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا،جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کے صارفین کے لئے علیحدہ لنک دیا گیا ہے،جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے حامل صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیا جائیگا۔
درخواست کے تحت صارفین کے کنکشن کی کیٹیگری قدرتی گیس کی بجائے ایل این جی کر دی جائیگی،پہلے سے جمع شدہ تمام درخواستوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
5 مرلہ تک 21500 روپے،10مرلہ کیلئے 23500 روپے ڈیمانڈ نوٹس مختص کرنیکی تجویز دیدی گئی،ارجنٹ بنیادوں پر کنکشن کیلئے 25000 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دینے کی تجویز دیدی گئی۔