ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور : پب جی کے خونی کھیل کا انجام،سفاک مجرم کو 100  سال قید کی سزا

 لاہور : پب جی کے خونی کھیل کا انجام،سفاک مجرم کو 100  سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سیشن کورٹ لاہور نے کاہنہ میں پب جی گیم کے دوران ماں، بھائی اور2بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا سنادی۔

اڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سو سال قید اور چالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔

تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا، عدالت میں حبیب الرحمٰن پراسیکیوٹر نے گواہان کو پیش کیا۔

پراسکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات کے دو بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی۔