( حاشر وڑائچ )پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، فلک جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔
والد نے درخواست میں عدالت سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔